متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) میں شدید بارشوں کے بعد دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ دوبارہ کھل گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات اور پڑوسی ممالک میں شدید بارشوں کے بعد دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آپریشنز بری طرح متاثر ہیں۔
منگل کو متحدہ عرب امارات میں طوفان نے تباہی مچائی جبکہ سڑکیں اور مصروف ائیرپورٹس کے حصے بھی سیلاب کی زد میں آئے، اومان میں سیلاب سے اب تک 20 اور متحدہ عرب امارات میں ایک شخص ہلاک ہو چکا ہے۔
کچھ اندرون ملک پروازیں جمعرات کو دوبارہ شروع ہو گئی ہیں لیکن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک بڑا ٹریول مرکز کام کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔
دنیا کے دوسرے مصروف ترین ایئرپورٹ کے حکام نے جمعرات کو کہا کہ انہوں نے ٹرمینل 1 پر ان باؤنڈ پروازیں وصول کرنا شروع کر دی ہیں جو غیر ملکی کیریئرز استعمال کرتے ہیں لیکن باہر جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں۔
جمعرات کو ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے حکام نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ صرف اس صورت میں ایئرپورٹ پر جائیں جب انہوں نے بکنگ کی تصدیق کی ہو۔
اس سے قبل بدھ کے روز تقریباً 300 پروازیں منسوخ اور سینکڑوں مزید تاخیر کا شکار ہوئیں۔