سنی اتحاد کونسل کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے حمایت یافتہ سینیٹر شبلی فراز کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا گیا۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا نے بتایا کہ شبلی فراز سینیٹ میں لیڈر آف پوزیشن ہوں گے۔
حامد رضا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے سعودی عرب سے متعلق کسی بھی بیان کی تردید کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 6 جماعتی اپوزیشن اتحاد کا آئندہ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا، جلسوں کا آغاز پنجاب سے کریں گے۔
اس موقع پر ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد کا فائنل فیز شروع ہونے جا رہا ہے، ہماری جیت ہوگئی، دشمن ہار چکے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جلد بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر ہوں گے اور وزیراعظم بنیں گے۔