پاکستان کے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی میچ سے قبل اہم ترین کھلاڑی اعظم خان زخمی ہو گئے ہیں جس کے باعث ان کی شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اعظم خان کے دائیں گھٹنے اور کالف مسل میں مسلسل تکلیف ہے ، انہیں یہ مسئلہ بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران پیش آیا، پی سی بی کی میڈیکل ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی ہے ، اعظم خان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں میں شرکت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کے نتائج کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی میچ راولپنڈی کے سٹیڈیم میں شیڈول ہے اور اس موقع پر اہم بیٹر کے ان فٹ ہونے کی خبر پریشان کن ہے ۔