بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا ( بی سی سی آئی ) کی جانب سے ویرات کوہلی کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لئے سکواڈ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز رواں برس جون میں ہوگا جو کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا اور ایونٹ سے قبل خبریں زیر گردش تھیں کہ بھارتی بورڈ کی جانب سے ویرات کوہلی کو ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔
کوہلی کی ورلڈ کپ سکواڈ میں شرکت کے حوالے سے سوال اٹھائے جارہے تھے اور ان کی پرفارمنس پر بھی تنقید کی جا رہی تھی۔
تاہم، اب بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ بی سی سی آئی کی جانب سے ویرات کوہلی کو ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کوہلی سلیکشن کمیٹی سے ورلڈ کپ کے حوالے سے وضاحت چاہتے تھے جس کے بعد چیف سلیکٹر اجیت اگرکر، ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ اور کپتان روہت شرما کے درمیان میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ کوہلی کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔
رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گا کہ ویرات کوہلی کو بطور اوپنر روہت شرما کے ساتھ کھلایا جائے گا۔