صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکیہ کی کمپنیوں کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے زریعے سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دے دی۔
صدر مملکت سے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر محمد پاچا جی نے ملاقات کی جس کے دوران آصف زرداری کا کہنا تھا کہ دونوں اقوام نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، ترک کمپنیاں پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں۔
صدر نے کہا پاکستان انفراسٹرکچر کی ترقی سمیت ترکیہ کےترقیاتی تجربے سے مستفید ہوسکتا ہے۔
صدر مملکت نے دونوں ممالک کےدرمیان ریلوے رابطہ قائم کرنے کیلئے مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی کی تجویز بھی دے دی ۔۔
آصف علی زراری نے عوامی روابط کے مزید فروغ کیلئے تعلیمی اور ثقافتی تبادلےبڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان اسٹریٹجک کو آپریشن کونسل کے ساتویں اجلاس میں ترک صدرکاخیرمقدم کرے گا ۔
صدر مملکت نے ترکیہ کے صدر کی مستقبل میں کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔