کاروباری ہفتے کےتیسرا روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کی نسبت مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،،جہاں دن کے آغاز پر کے ایس 100 انڈیکس 260 پوائنٹس گر کر 70 ہزار 220 پوائنٹس پر آگیا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی مرتبہ 71 ہزار کی حد عبور کی تھی، جہاں کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 70 ہزار 483 پر بند ہوئی تھی۔