عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق سپلائی کے خطرات اور تیزی سے بڑھتے ہوئے تنازعات کے بارے میں تشویش کم ہونے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت منگل کو کم ہوئی۔
جون ڈیلیوری کے لیے برینٹ فیوچر 33 سینٹ یا 0.4 فیصد گر کر 89.77 ڈالر فی بیرل پر آگیا جبکہ مئی کے لیے امریکی خام تیل 38 سینٹ یا 0.4 فیصد کم ہوکر 85.03 ڈالر پر آگیا۔
یاد رہے کہ کہ ایران کی جانب سے ہفتے کے آخر میں اسرائیل پر کئے جانے والے حملے کے بعد پیر کو تیل کی قیمتوں میں بھاری اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا اور یو بی ایس کے تجزیہ کار جیوانی سٹونووو کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔
تاہم، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی نہ بڑھنے کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔