لاہور ہائیکورٹ نے پی پی ایک سو تینتیس ننکانہ صاحب سے ن لیگ کے امیدوار رانا ارشد کی بطور ایم پی اے کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے ۔
عدالت عالیہ کے جسٹس شاہد کریم نے مخالف امیدوار محمد عاطف کی درخواست پر سماعت کی ، مخالف امیدوار نے موقف اختیار کیا تھا کہ عام انتخابات دوہزار چوبیس میں فارم پینتالیس کے مطابق ساڑھے تین ہزار سے زائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کی مگر الیکشن کمیشن نے قانون کے برعکس دوبارہ گنتی کا حکم دیا ۔ دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کے رانا ارشد کو پچیس سو سے زائد ووٹوں سے کامیاب قرار دیدیا گیا ۔ الیکشن کمیشن نے رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن خلاف قانون جاری کیا ۔ عدالت رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیکر درخواست گزار کو بطور ایم پی اے بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے ۔ عدالت نے پی پی ایک سو تینتیس ننکانہ صاحب سے رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ۔۔۔