وائٹ ہاوس نے ایران کے اسرائیل پر کیئے گئے حملے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ایران کا ارادہ واضح طور پر تباہی پھیلانے کا تھا، یہ جھوٹ ہے کہ ایران نے اسرائیل کو حملے کی وارننگ دی تھی ۔
تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ ایران سے ہمیں پیغامات موصول ہوئے لیکن حملے سے متعلق کوئی پیغام نہیں ملا ، اسرائیل آج بہت مضبوط اسٹریٹجک پوزیشن میں ہے ۔
یاد رہے کہ ایران نے دمشق میں اپنے قونصل خانے پر ہونے والے حملے کے جواب میں اسرائیل پر پہلی مرتبہ اپنی سر زمین سے براہ راست حملہ کیا جس دوران 300 سے زائد میزائل اور ڈرونزداغے گئے جسے امریکہ نے ناکام بنانے کا دعویٰ کیاہے ۔