پنجاب کے بعد وفاقی حکومت نے بھی روٹی اور نان کی قیمت میں کمی کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاق کی جانب سے روٹی کی نئی قیمت 16 روپے جبکہ نان کی قیمت 20 روپے مقرر کر دی گئی ہے ، ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے روٹی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ 120 گرام فی روٹی کی قیمت 16 روپے ، نان کی 20 روپے ہوگی، روٹی اور نان کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا، ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کر دیں۔
دوسری جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے روٹی کی قیمت میں کمی کے اعلان کو نان بائیوں نے مسترد کرتے ہوئے قیمتیں کم کرنے سے صاف انکار کر دیاہے اور ان کا موقف ہے کہ گیس کی قیمت بہت زیادہ ہے ، 16 روپے قیمت کم ہے ۔