جسٹس اشتیاق ابراہیم پشاور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس تعینات کردیئے گئے جبکہ سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججوں کی مستقلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس اشتیاق ابراہیم کا بطور قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تقرر آئین کےآرٹیکل ایک سو چھیانوے کےتحت جاری کیا جبکہ ان کی تعیناتی حلف کے دن سے مؤثر ہو گی۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم پشاور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہیں اور بطور مستقل چیف جسٹس تقرر تک وہ قائم مقام چیف جسٹس رہیں گے ۔
صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے سندھ ہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے ۔
جوڈیشل کمیشن نے چھ ججز کو مستقل کرنے کی متفقہ سفارش کی تھی اور پارلیمانی کمیٹی نے اس کی توثیق کی ۔
مستقل کئے گئے سندھ ہائیکورٹ ججز میں جسٹس امجد علی بوہیو ، جسٹس ثناء اکرم منہاس ، جسٹس جواد اکبر سروانہ ،جسٹس محمد عبدالرحمان اور جسٹس ارباب علی ہکڑو شامل ہیں ۔