آئی جی جیل خانہ جات پنجاب فاروق نذیر نے ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں قیدیوں اور ملازمین کے ساتھ نماز عید ادا کی جبکہ پنجاب بھر کی جیلوں میں نماز عید کیلئے خصوصی انتظامات کیئے گئے اور قیدیوں کیلئے لذیذ کھانوں کا بھی اہتمام کیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمہ جیل خانہ جات نے کہاہے کہ عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کو سویاں ، گوشت اور پلاو فراہم کیا گیاہے ، مخیر حضرات کے تعاون سے نادار ،خواتین، نوعمر قیدیوں کو نئے سوٹ،مختلف تحائف بھی دیئے گئے ہیں،عید پر جیلوں میں قیدیوں سے انکے اہلخانہ کی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے،عزیز واقارب کو قیدیوں کے لئے کھانا اور منظور شدہ اشیاء فراہم کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات نے واچ ٹاور پر ڈیویٹی دینے والے اہلکاروں کیلئے 3 ہزار فی کس انعام کا بھی اعلان کیاہے ۔