گاڑیوں کی امپورٹ کی آڑمیں حوالہ ہنڈی اورمنی لانڈرنگ کےمعاملےمیں یف آئی اے کمرشل بینکس سرکل ٹیم نےمبینہ طورپرچار مشتبہ گاڑیاں سیزکردیں ۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ٹیم کو فرید موٹرزنامی شو روم انتظامیہ کی جانب سےسنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے خالد بن ولید روڈ پر قائم مزید پانچ شوروم کو نوٹسزبھی جاری کردئیےایف آئی اے کمرشل بینکس سرکل کی جانب سے پہلے بھی چارشو رومز کو ریکارڈ فراہمی پرنوٹسزجاری کئےگئےتھے۔
ایف آئی اے کمرشل بینکس سرکل ٹیم نےحوالہ ہنڈی کی رقم سے امپورٹ کردہ گاڑیوں کےحوالےسےتحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔