کراچی والوں پر بجلی گرادی گئی، فی یونٹ قیمت 4 روپے 45 پیسے بڑھادی گئی، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اور نومبر 2023ء میں کی جائیں گی۔
نیپرا نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 4 روپے 45 پیسے مہنگی کردی، اضافے کی منظوری گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔
نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اور نومبر 2023ء میں کی جائیں گی۔
نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین کیلئے 1.49 روپے سے 4.45 روپے فی یونٹ تک بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔