سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا جس کے بعد وہاں بدھ کو عیدالفطر منائی جائے گی۔
بھارت اور بنگلا دیش میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں عید الفطر 11 اپریل کو منائی جائے گی۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ملک میں چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
بنگلادیش کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عیدالفطر جمعرات 11 اپریل کو منائی جائے گی۔
علاوہ ازیں قطر اور آسٹریلیا میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور وہاں عیدالفطر بدھ 10 اپریل کو ہوگی۔