پاکستان میں شوال کا چاند نظر آ گیا ہے کل ملک بھر میں عید الفطر منائی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولاناعبدالخبیر کی زیر صدارت ہوا جس دوران ملک بھر سے شہادتیں موصول ہونے اور پھر تصدیق کا عمل مکمل ہونے پر شوال کا چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے ۔
سب سے پہلے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں چاند دیکھنے کی دو شہادتیں موصول ہوئیں ہیں جبکہ لاہور میں کوئی شہادت نہیں ملی تاہم شیخوپورہ میں چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہوئی ۔
محکمہ موسمیات نے عید کے چاند سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ چاند کی پیدائش 8 اپریل کی رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہو گئی تھی جس کے بعد آج غروب آفتاب کے بعد چاند کی عمر 19 گھنٹے اور 54 منٹ ہو گی، افق پر چاند دکھائی دینے کا دورانیہ تقریبا 50 منٹ ہو گا۔