سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوینٹی کی کپتانی سے ہٹانے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہاہے کہ انہیں ورک لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے کپتانی سے ہٹایا گیاہے ، ان کی پرفارمنس میں بھی مزید بہتری آئے گی ، وہ ہمارے بہترین فاسٹ باولر ہیں ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وہاب ریاض کا کہناتھا کہ بابر بطور کپتان بہتر نظر آرہے ہیں آنے والے دنوں میں مزید بہتری آئے گی، عبدالرزاق نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ کپتانوں کی جو ہم نے فہرست تیار کی اس میں بابر اعظم کا نام سرفہرست تھا، ٹی وی پر بیٹھ کر حالات کا اندازہ نہیں ہوتا جب ٹیم کے ساتھ ہیں تو حالات کا اندازہ ہورہا ہے۔
وہاب ریاض کا کہناتھا کہ عثمان خان کی پچھلے دو تین سال سے بہت بہترین پرفارمنس جارہی ہے اس لیے سلیکٹ کیا ہے، بابر اعظم وائٹ بال کپتان ہیں جبکہ وائس کپتان پر ابھی بات چیت چل رہی ہے، ورک لوڈ منیجمنٹ بہت ضروری ہے تاکہ کھلاڑیوں کو انجری کا شکار نہ ہوں، ورک لوڈ منیجمنٹ میں کپتان کو بھی ریسٹ کروایا جاسکتا ہے، سلیکشن کمیٹی میں لاہور سمیت کراچی کے اسد شفیق اور جنوبی آفریقہ کے گیری کرسٹن بھی شامل ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ رمیز راجہ کا محمد عامر کے بارے میں بیان بہت سخت تھا ہر کسی کی اپنی سوچ ہے، ہر بندے کو اپنی خواہش ظاہر کرنے کاحق ہے ، یہ ان کی سوچ ہے اور ان تک ہی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم بلکل متحد ہے کسی کھلاڑی کا کسی کے ساتھ اختلاف نہیں ہے۔