خصوصی بچوں کیلئے اوکاڑہ میں پاک فوج کے زیر اہتمام چلنے والا تعلیمی ادارہ ’النور چلڈرن ‘خطے کا بہترین ادارہ ہے ، االنوراسپیشل چلڈرن سکول اینڈ کالج اوکاڑہ کا قیام پاک فوج کی کاوشوں سے 2014 میں ہوا، اس ادارے کا مقصد اسپیشل بچوں کو سوسائٹی کا مفید اور کارآمد ممبر بنانا ہے، جسمانی و ذہنی معذور، اور سماعت و بصارت سے محروم بچوں کے لیے یہ ادارہ قائم کیا گیا، اس ادارے میں بچوں کے ووکیشنل اور ایجوکیشنل سکلز کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ریہیبلیٹیشن کی ٹریننگ بھی کی جاتی ہے، اس ادارے سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ و طالبات زندگی کے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں، اس ادارے میں150سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں جس میں 80 سے زائد فیصد طالب علم سویلین کے بچے ہیں، اس ادارے میں جدید آلات کے ساتھ ساتھ مختلف کیٹگریز کے ماہر اساتذہ بھی ہیں جو کہ بچوں کو بہترین تعلیم و تربیت مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہیں، النوراسپیشل چلڈرن سکول پاک فوج کی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔