یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ اورسیدال خان ناصر بلامقابلہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ منتخب ہونے کے بعد حلف اُٹھا لیا۔
پریزائیڈنگ افسراسحاق ڈارکی سربراہی میں سینیٹ اجلاس وقفےکےبعد دوبارہ شروع ہوا،سیدیوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینٹ کے منتخب ہونے پریزائیڈنگ افسر نے اعلان کیا، نومنتخب چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سدال خان نے عہدے کا حلف اٹھایا۔
ایوان میں شدید نعرے بازی
حلف اُٹھانے پر پی ٹی آئی کی جانب سےالیکشن چور اور فارم 47 کے نعرے لگائے گئے، پی ٹی آئی کے الیکشن چور کے جواب میں گیلریوں سےگھڑی چور کے نعرے لگائے گئے۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کامشکورہوں جنہوں نے چیئرمین سینیٹ کےعہدےکیلیےنامزد کیا، مسلم لیگ(ن)ایم کیوایم،جےیوآئی سمیت ساری جماعتوں کامشکورہوں انہوں نے اعتماد کیا،سپریم کورٹ نے یہ مانا کہ ذوالفقارعلی بھٹو کا قتل جوڈیشل قتل تھا۔
نومنتخب ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سدال خان
نومنتخب ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سدال خان کہتےہیں مڈل سیاسی کارکن کو نامزد کرنےپرنوازشریف اور دیگرقیادت کا شکر ادا کرتا ہوں۔پاکستان کے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئےکردار ادا کرتے رہیں گے۔
پی ٹی آئی کا احتجاج
سینیٹ اجلاس کے آغاز پر ہی پی ٹی آئی کے علی ظفر نے احتجاج کرتے ہوئےکہا یہ نامکمل سینیٹ ہے،اس لئےچیئرمین سینیٹ اورڈپٹی چیئرمین کا انتخاب نہیں ہو سکتا، کےپی کی نمائندگی کےبغیرانتخاب ہوگیا تو وفاق کونقصان ہوگا،جب تک کے پی اراکین حلف نہیں اٹھالیتے سینیٹ مکمل نہیں ہوتا،جب تک سینیٹ مکمل نہیں ہوتا کسی قسم کا الیکشن اخلاقی اورآئینی طورپرناجائز ہوگا،ہم اس ایوان کا حصہ نہیں بنیں گے۔
پی ٹی آئی ارکان کا وزیرقانون کو فلور دینے پر اعتراض
پی ٹی آئی ارکان نے وزیرقانون کو فلور دینے پر اعتراض عائدکردیا،جس پرپریزائیڈنگ افسر نے پی ٹی آئی کے اعتراض کو مسترد کردیا۔،اسحاق ڈار نے اپوزیشن کا مؤقف مسترد کرنے کی رولنگ دے دی۔
نومنتخب ارکان سینیٹ نے حلف اٹھا لیا
بعد ازاں وزیرخارجہ اسحاق ڈار نےبطور پریزائیڈنگ افسرنومنتخب سینیٹرز سے حلف لیا جس کے بعد ارکان نے رول آف ممبرز پر دستخط کیے، آزاد حیثیت میں سیینٹر منتخب ہونے والے فیصل وواڈا اور جے یو آئی کے مولانا عبد الواسع نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا۔
پی ٹی آئی بائیکاٹ
دوسری جانب تحریک انصاف نے آج سینیٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کےانتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے،ترجمان پی ٹی آئی نےکہاکہ نامکمل ایوان کی صورت میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب جمہوری اقدار کا قتل ہے۔
تحریک انصاف کےبائیکاٹ کےبعدپیپلزپارٹی کے یوسف گیلانی کیلئےمیدان صاف ہے، جبکہ بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ بننے کی راہ ہموارہوگئی ہے،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئےن لیگ کےاُمیدوارکا فیصلہ تاحال نہ ہوسکا،آغا شاہ زیب درانی یا راحت جمالی کےڈپٹی چیئرمین سینیٹ بننےکا امکان ہے۔
سینیٹ اجلاس ایجنڈا
سینیٹ کے آج کے اجلاس کا 10 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق نو منتخب ممبران سینیٹ آئین کے آرٹیکل 65 کے تحت حلف اٹھائیں گے، ممبران سینیٹ رول آف ممبرز پر دستخط کریں گے جب کہ سینیٹ کے نو منتخب ارکان کی حلف برداری کے بعد چیرمین سینیٹ کا انتخاب کیا جائے گا۔
نومنتخب سینتیس ارکان سینیٹ نے حلف اٹھا لیا،چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لئے اجلاس ہوا۔
واضح رہےکہ پیپلز پارٹی سید یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیےنامزد کر چکی ہے۔
علاوہ ازیں سینیٹ اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔