سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات اورقطر میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو منائی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق قطری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا لیکن ملک بھر میں کہیں بھی چاند دیکھنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد مقررہ وقت ختم ہونے پر عیدالفطر 10 اپریل کوہونے کا اعلان کر دیا گیا ۔کویت ،بحرین اور فلسطین میں عیدالفطر 10اپریل بروز بدھ ہوگی۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور کل رمضان المبارک کا آخری اور 30 واں روزہ ہو گا جس کے بعد دس اپریل کو عید الفطر منائی جائے گی ۔ابو ظہبی میں عید الفطر کی نماز 10 اپریل کو صبح 6 بج کر 22 منٹ ، دبئی میں چھ بج کر 20 منٹ، شارجہ اور عجمان میں چھ بج کر 17 منٹ، راس الخیمہ میں 6 بج کر 15 منٹ پر ادا کی جائے گی ۔