ملک بھر میں عیدالفطر سے قبل اوپن مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
کوئٹہ میں عید قریب آتے ہی روزمرہ استعمال کی سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، ادرک لہسن، 400، ٹماٹر100، لیموں دو سو روپے کلو مہنگا کر دیا گیا۔
ٹماٹر کی فی کلو قیمت 100 روپے اضافے کے ساتھ 180 روپے تک پہنچ گئی، لیموں 200 روپے اضافے کے ساتھ 400 روپے کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، پیاز کی قیمت میں بھی 40 روپے کا اضافہ 180 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔ شہریوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی فعال بنانے کا مطالبہ کردیا۔