لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمتوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت کیلئے اسپیشل 2رکنی بینچ تشکیل دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں:۔ چینی کی قیمتوں کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ 30 دن میں فیصلہ کرے،سپریم کورٹ
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی جانب سے چینی کی قیمتوںسےمتعلق درخواستوں پر سماعت کیلئے دو اکتوبر سے سات اکتوبر تک اسپیشل بینچ تشکیل دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ چینی کی قیمتیں: لاہور ہائیکورٹ کا حکم امتناع ختم کرانے کیلئے اپیل دائر کرنے کا فیصلہ
جسٹس شاہدکریم کی سربراہی میں قائم کیا گیا ہے ، جبکہ جسٹس سلطان تنویراحمد بینچ کے دوسری رکن ہونگے۔
یا درہے کہ چینی کی قیمتوں سےمتعلق متعدددرخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہیں، اور سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو ایک ماہ کے اندر کیس کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کررکھی ہے۔