پاک فوج کی جانب سے "علم ٹولو دپارہ" پروگرام کے تحت شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں۔
پاک فوج کی جانب سے گورنمٹ مڈل سکول آیاز کوٹ خوشحالی میں سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد کیا گیا، نئے تعلیمی سال کے لیے والدین اور اساتذہ کو بچوں کے داخلے کی ترغیب کے ساتھ ساتھ تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔
تقریب کے دوران طلباء نے تقاریر کے ذریعے تعلیم، سکول اور پا کستان سے محبت کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر تمام طلباء میں سکول بیگ، سٹیشنری اور دیگر انعامات تقسیم کیے گئے۔
اساتذہ اور طلباء نے کہا کہ اعلی کارگردگی دکھانے پر طلباء کی حوصلہ افزائی اور والدین کی ذہن سازی کے بدولت ہی علم کی روشنی ہر گھر تک پہنچائی جا سکتی ہے۔