اسلام آباد پولیس کا ڈکیتوں اور راہزنوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ متعدد وارداتوں میں ملوث 8 ملزمان دھر لیے۔
پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ شہزاد ٹاؤن کی ٹیم نے پانچ رکنی گینگ گرفتار کرکے پانچ پستول، لاکھوں روپے نقدی اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ ملزمان کا تعلق اوکاڑہ اور منڈی بہاولدین سے ہے۔ پولیس کے مطابق متعدد مقدمات میں مطلوب ملزمان صرف تھانہ کھنہ کے علاقے میں پچیس واردتیں کر چکے تھے۔
اس کے علاوہ تھانہ کھنہ کی حدود میں ڈولفن فورس نے بھی دو مخلتف کارروائیاں کیں۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ریکارڈ یافتہ راہزن پکڑے گئے۔ ملزمان سے اسلحہ اور چوری کا موٹرسائیکل بھی برآمد کر لیا گیا۔ تھانہ سبزی منڈی کے علاقے سے بھی ایک راہزن گرفتار کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم بخاری نے تمام ایس ایچ اوز کو اپنے علاقوں میں مؤثر گشت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔