قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ فزیکل ٹریننگ کیمپ سےانہیں بہت فائدہ ہوا کیمپ کا بنیادی مقصد اتحاد اور ٹیم بانڈنگ تھی اوراس پربہت کام ہوا۔
کاکول کیمپ کے اختتام پربابراعظم نے کہا اس طرح کےفزیکل ٹریننگ کیمپ میں حصہ لینے کایہ تیسراموقع ہےاوروہ جب بھی یہاں آئےہیں کچھ نہ کچھ سیکھ کرگئے ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کاکول کیمپ کے دوران اپنے یادگار لمحے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خان کا پہاڑ کی چوٹی سر کرنا وہ ایک سب سے دلچسپ لمحہ تھا۔
فاسٹ بولرنسیم شاہ بولے یہ چیز آگے چل کرہمیں ٹیسٹ کرکٹ میں بہت کام آئےگی، ٹریننگ میں جم ورک کم تھا،زیادہ توجہ اسٹیمنا پر رہی۔
وکٹ کیپربیٹراعظم خان نے پہاڑپر چڑھنے کوخوشگوارتجربہ قراردیتے ہوئے کہا کہ پہاڑ کی چوٹی پرپہنچ کرخوشی ہوئی۔ کیمپ کے بعدہمیں فزیکل فٹنس کی فکرنہیں رہےگی،
آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ انہوں نےاس کیمپ میں اپنی ری ہیب اور اسٹرینتھ پر کام کیا اس لیےیہ کیمپ ان کےلیے بہت مفید رہا۔ آرمی کےٹرینرزنےکھلاڑیوں کی فٹنس پر بہت محنت کی۔