پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ذکاء اشرف نے انکشاف کیاہے کہ میں بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ کا کپتان برقرار رکھنا چاہتا تھالیکن بابراعظم نے اپنی مرضی سے تینوں فارمیٹس کی کپتانی چھوڑی۔
سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا تھا ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے لئے نیا کپتان ہو ، شاہین شاہ افریدی کو ہٹا کر جلد بازی کا مظاہرہ کیا گیا، بابر اعظم اور قومی ٹیم کے میری دعائیں ہیں، کوچ ملکی ہو یا غیر ملکی اس سے فرق نہیں پڑتا بس ٹیم کے لئے بہتر ہونا چاہیے ، گورنر پنجاب کے میڈیا پر اپنا نام میں نے بھی دیکھا ہے لیکن فیصلہ پارٹی قیادت نے کرنا ہے۔