شہریار آفریدی اپنی پارٹی تحریک انصاف کی لیڈر شپ کے خلاف کھل کر بول پڑے ہیں ، انہوں نے کہا کہ میں اپنی لیڈر شب سے سوال کرتا ہوں،عمر ایوب،بیرسٹر گوہر،شبلی فراز سے پوچھتا ہوں،کوہاٹ سے مرد مجاہد کا سینیٹ میں نام آیا تھا،وہ کس نے نکالا؟یہ کسی کے باپ کی پارٹی نہیں تم اکیلیے فیصلے کروگے،میں ابھی خاموش ہوں،مجھے پھٹنے پر مجبور نہ کیا جائے،ہماری پارٹی میں ابھی کچھ آستین کے سانپ بیٹھے ہیں،میں کھل کر بات کروں گا،میں شوکاز سے نہیں اللہ سے ڈرتا ہوں،پارٹی قیادت کو میرا یہ آخری میسج ہے، جنہوں نے خان کے خلاف کام کیے آپ انہیں گلے لگارہےہیں، ہم انہیں گلے لگانے نہیں دیں گے،یہ لوگ عہدے آپس میں بانٹ رہے ہیں، یہ بٹوارا نہیں چلے گا۔
پی ٹی آ ئی رہنما شہریار آفریدی اپنی ہی پارٹی کی لیڈرشپ کے خلاف کھل کر بول پڑے
یہ کسی کے باپ کی پارٹی نہیں تم اکیلیے فیصلے کروگے: شہریار آفریدی
سماء نیوز لائیو دیکھیں:
Live stream is currently unavailable. Please check back later or visit our YouTube channel directly.