پاکستان کرکٹ بورڈنےقومی کرکٹرز کےنئے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا،تین سال کےسنٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی 2023 سے تیس جون 2026 تک ہونگے۔
پی سی بی کے مطابق پچیس کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ پیش کیا گیا ہے، جس کے تحت کھلاڑیوں کےمعاوضے میں دوسودو فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، معاہدے میں آئی سی سی ریونیو کا حصہ بھی شامل ہے،اورریڈ بال اور وائٹ بال کے کنٹریکٹس کو اکٹھا کردیا گیا ہے۔
کرکٹ بورڈ کی جانب سے سنٹرل کنٹریکٹ کی فہرست کو چار کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، جس کا فیصلہ کنٹریکٹ کمیٹی کی تجویز پر کیا گیا ہے۔اے کیٹگری تین کرکٹرز، کیٹگری بی میں چھ کھلاڑی،سی کیٹگری میں دو کرکٹرزاور ڈی کیٹگری میں 14 کھلاڑیوں کو شامل کیاگیا ہے۔
🚨 Pakistan Men's Central Contract list 🚨
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 27, 2023
As many as 25 cricketers have been offered a central contract 👇
Read more ➡️ https://t.co/6pNAexQEds pic.twitter.com/bgkvopQ6gl
اے کیٹگری
اے کیٹگری میں تین کھلاڑی بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی شامل ہیں،اور ان کے کنٹریکٹ میں 202.2فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
بی کیٹگری
کیٹگری بی میں چھ کرکٹرز شامل ہیں، جن میںفخرزمان ،حارث رئوف ،امام الحق ،محمد نواز ،نسیم شاہ اور شاداب خان شامل ہیں اور ان کے معاوضے میں ایک سو چوالیس فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
کیٹگری سی
کیٹگری سی میں دو کرکٹرزعماد وسیم اور عبداللہ شفیق شامل ہیں اور ان کے معاوضے میں ایک سو پینتیس فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
کیٹگری ڈی
اسی طرح کیٹگری ڈی میں چودہ کرکٹرز فہیم اشرف ،حسن علی،افتخار احمد ، احسان اللہ ،محمد حارث، محمد وسیم جونیئر ،صائم ایوب ، سلمان علی آغا ،سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہنواز دھانی ،شان مسعود ،اسامہ میر اور زمان خان شامل ہیں ، اور ان کے معاوضے میں ایک سو ستائیس فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ پی سی بی کی جانب سےسنٹرل کنٹریکٹ کے حامل کھلاڑیوں کی ٹیسٹ میچ فیس میں پچاس فیصد، ون ڈے میں پچیس فیصد اور ٹی ٹونٹی میں ساڑھے بارہ فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔پاکستانی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ طے پا گیا
پی سی بی کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کو دو غیر ملکی لیگز کھیلنے کی اجازت ہوگی،اورڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر پچاس فیصد انٹرنیشنل میچ فیس بھی ملے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق تین سالہ کنٹریکٹ کے دوران ہر بارہ مہینے کے بعد کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لیا جائے گا۔