برطانوی اخبار گارڈین کا کہنا ہے کہ 2019 میں پلوامہ حملے کے بعد مودی حکومت نے پاکستان میں قتل عام کے احکامات جاری کئے۔
برطانوی اخبار گارڈین نے پاکستان اور بھارت کے انٹیلی جنس حکام کے اشتراک سے جاری کردہ دستاویزی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 2020 سے لے کر اب تک پاکستان میں 20افراد کو قتل کیا جا چکا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ را نے خالصتان تحریک کے رہنماؤں کو بھی غیرملکی سرزمین پر نشانہ بنایا گیا۔
پاکستانی تفتیش کار کے مطابق یہ ہلاکتیں ہندوستانی انٹیلی جنس کے سلیپر سیلز کے ذریعے کی گئیں، حملوں میں ملوث بھارت کے سلیپر سیلز متحدہ عرب امارات سے کام کر رہے تھے۔
بھارتی انٹیلی جنس حکام نے انکشاف کیا کہ بھارتی حکومت نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر قتل عام کے احکامات جاری کئے، بھارتی خفیہ ایجنسی را پر براہ راست بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر کا کنٹرول ہے اور قومی سلامتی کے مشیر کے علم میں لائے بغیر کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔
بھارتی انیٹلی جنس اہلکار کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر وزیر اعظم سے ہدایت لینے کے بعد احکامات جاری کرتے ہیں اور وزیراعظم کی منظوری کے بغیر کچھ نہیں کیا جاتا۔