صدر مملکت آصف علی زرداری سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اہم ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق بدھ کے روز صدر مملکت آصف زرداری سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے اہم ملاقات کی جس کے دوران انہیں پاکستان کے صدر اور مسلح افواج کے کمانڈر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ صدر مملکت اور آرمی چیف کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران آرمی چیف نے صدر مملکت کو دہشت گردی کے خلاف جاری فوجی آپریشنز سے آگاہ کیا اور روایتی خطرات کے خلاف آپریشنل تیاریوں پر بھی روشنی ڈالی۔
ملاقات میں صدر مملکت نے پاکستان کی مسلح افواج کے مثالی کردار کو سراہا اور کہا کہ ریاست کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں فوج کی خدمات کلیدی حیثیت کی حامل رہی ہیں۔