چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد پورے ملک میں ایک ہی روز عیدالفطر کیلئے حرکت میں آگئے۔
مولانا عبدالخبیر آزاد کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ رمضان المبارک کا آغازایک ہی روز ہوا ہے انشاء اللہ شہادت کے مطابق عیدالفطر بھی ایک ہی روز ہوگی۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے وہ تمام مکاتب فکر کے علماء سے رابطے میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا گھرانہ 50 سال سے دین کی خدمت کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کر رکھے ہیں۔
محکمہ موسمیات کےمطابق نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائے گی۔