عالمی مالیاتی خبر رساں ادارے بلوم برگ نے رواں مالی سال کی نسبت آئندہ برس پاکستانی شرح نمو میں دوگنا اضافے کی پیش گوئی کر دی۔
معیشت کی خبریں دینے والے عالمی ادارے بلوم برگ کی پاکستان سے متعلق حوصلہ افزا رپورٹ سامنے آگئی جس کے مطابق اس سال معاشی شرح نمو 1.8 فیصد اور اگلے سال بڑھ کر 2.3 فیصد ہو جائے گی جبکہ مہنگائی میں بھی 11 فیصد کمی کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگلے سال مہنگائی 11 فیصد کمی سے 15 فیصد پر آجائے گی۔
بلوم برگ کے مطابق گزشتہ 22 ماہ کے دوران پاکستان میں مہنگائی کی شرح پہلی بار سب سے کم 20.7 فیصد ریکارڈ کی گئی، رواں ماہ آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر ملنے کے بعد نئے اور بڑے قرض پروگرام کی راہ ہموار ہو جائے گی۔
ورلڈ بینک اگلے دو سال میں پاکستان کے ذمہ قرضوں میں کمی کا امکان بھی ظاہر کر چکا ہے۔
آئندہ برس یہ شرح 73.1 فیصد سے کم ہو کر 72.3 فیصد پر آجائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے 16 ماہ کی پچھلے دور میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لئے مشکل فیصلے کیے تھے۔
اتحادی حکومت کی انہی کوششوں سے آئی ایم ایف پروگرام بحال اور سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ طے پایا۔