قومی دھارے میں شامل ہونے والےکالعدم بلوچستان نیشنل آرمی کے سابق سربراہ سرفراز بنگلزئی نے تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔
بلوچستان نیشنل آرمی کے سابق سربراہ سرفراز بنگلزئی نےڈاکٹرعرفان سے خصوصی گفتگومیں بتایاکہ ٹی ٹی پی اورٹی ٹی اے دونوں ایک ہے،کوئی فرق نہیں۔کالعدم بی ایل اے اورداعش کےکئی علاقوں میں مشترکہ کیمپ ہے،آپس میں رشتہ داریاں کرلی ہیں۔افغانستان میں ان تنظیموں کی سرپرستی کی جارہی ہیں،سہولیات مل رہی ہیں۔
سرفراز بنگلزئی نےمزیدکہاکہ لوگوں کو بےوقوف بنانےوالی مسلح بلوچ تنظیمیں ہمسایہ ممالک میں بیٹھی ہے،بلوچ کی جنگ نظریاتی نہیں،یہ طبقاتی اور مفاداتی جنگ ہے،سی پیک کو ناکام کرنا،ملک میں بدامنی پھیلانا پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے،آگےچل کرہوسکتا ہےیہ تمام چند نکات پراکٹھے ہوسکتے ہیں۔
انکاکہناتھا کہ ان فیملیزکوبھی دیکھیں جن کےبچےتحریک میں مارےگئے،بلوچ نوجوان تحریک میں نہ جائیں،پچھتاوے کےعلاوہ کچھ نہیں،بلوچ نوجوانوں کو بتانا چاہتا ہوں پہاڑوں کا راستہ بربادی کا راستہ ہے،بلوچ قوم کےنام پر لوگ اپنےمفاد حاصل کر رہےہیں،بلوچ تحریک دھوکا ہے،نقصان کے علاوہ کچھ نہیں،صرف بلوچ قوم کو دھوکادیا گیا۔