پاکستان ورلڈ کپ اسکواڈ سے نسیم شاہ کے باہر ہونے کے بعد قومی ٹیم کے ایک اور فاسٹ بولر بھی انجری مسائل کا شکار ہوگئے، محمد حسنین بھی انجری کے سبب ایشین گیمز سے باہر ہوگئے۔
چین میں جاری ایشین گیمز 2023ء میں شرکت کرنیوالی سپاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا، نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین ایڑھی کی انجری کے سبب ایونٹ سے باہر ہوگئے اور ایونٹ کے میچز نہیں کھیل سکیں گے، محمد حسنین کی جگہ ٹیم میں مبصر خان کو شامل کرلیا گیا ہے۔
ایشین گیمز میں پہلی بار کرکٹ کے ٹی 20 انٹرنیشنل فارمیٹ کو شامل کیا گیا ہے، جس میں پاکستانی شاہین 3 اور 4 اکتوبر کو ہونیوالے کوارٹر فائنلز میں شریک ہوں گے، سیمی فائنلز 6 اکتوبر کوکھیلے جائیں گے جبکہ فائنل اور برانز میڈیل کے میچز 7 اکتوبر کو ہوں گے۔
پاکستانی اسکواڈ قاسم اکرم کی قیادت میں ایونٹ میں حصہ لے رہا ہے، جس میں عمیر بن یوسف، عامر جمال، عرفات منہاس، ارشد اقبال، آصف علی، حیدر علی، خوشدل شاہ، مرزا طاہر بیگ، مبشر خان، محمد اخلاق، روحیل نذیر، شاہنواز دھانی، صفیان مقیم اور عثمان قادر شامل ہیں جبکہ عبدالواحد بنگلزئی، مہران ممتاز، محمد عمران جونیئر اور محمد عرفان خان نیازی ریزرو کھلاڑی ہیں۔