محکمہ موسمیات نے 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کردیے ہیں۔
محکمہ موسمیات کےمطابق نئےچاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی،مزیدکہا کہ 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائےگی۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کےمطابق غروبِ آفتاب کے بعد چاند نظر آنےکا دورانیہ 50 منٹ سے زائدہوگا، 9 اپریل کو عیدالفطرکا چاندنظر آنے کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 9 اپریل کو ملک کے زیادہ تر مقامات پر مطلع صاف رہنے کا امکان ہے، شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہو سکتا ہے۔