ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی اور باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والی 22 سالہ ماریہ کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ماریہ قتل کے کیس کی تحقیقات کرنے والے تفتیشی کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم لاہور سے روانہ کر دی گئی ہے ۔ڈی پی او کا کہناہے کہ ملزمان کا پولی گراف ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک نوجوان لڑکی کا گلا دبا کر اسے قتل کرتے ہوئے دکھائی دیتا ہے جبکہ پاس ہی بیٹھا ایک شخص اسے یہ مکروہ فعل انجام دینے کے بعد پانی کی بوتل پیش کرتاہے ، بعدازاں انکشاف ہوا کہ وہ قاتل لڑکی کا بھائی جبکہ پانی پلانے والا سگا باپ تھا ۔
ویڈ یو وائرل ہو نے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دنوں کو گرفتار کیا اور پھر تیسر ا کر دار مقتولہ کے بھائی اور اس کی بیوی کا سامنےآیا ۔ بھائی نے بیان دیا کہ میں خوفزدہ تھا اور ماریہ کے ساتھ میری بیٹی بھی سوئی ہوئی تھی ، انہوں نے میری بیٹی کو بھی مارنے کی دھمکی دی اور میں نے فون سننے کے بہنانے موبائل سے ویڈیو بنائی۔
مقتولہ کی بھابھی نے بیا ن دیا کہ ماریہ نےمجھے بتایا کہ بھائی شہباز اور ولد عبدالستار اسے زیادتی کا نشانہ بناتھے ۔ پولیس نے مقدمہ اپنی مدعیت میں درج کرتے ہوئے تحقیقات جاری رکھی ہوئی ہیں جبکہ ویڈیو بنانے والے بھائی اور اس کی بیوی کو بھی حراست میں لے لیا گیاہے ۔