کراچی میں 6 سال تک 100 سےزائدبچوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم بالآخرپولیس کی گرفت میں آگیا ۔
ملزم کے خلاف پہلا مقدمہ 2020 اور آخری پرچہ 2025 میں درج ہوا ، شہر قائدمیں 6 سال سےملزم آزاد گھومتا رہا اور بچوں کو نشانہ بناتا رہا ۔ ملزم عمران بائیک پر شکار ڈھونڈتا تھا اور ملیرندی میں لے جا کر بچوں سے زیادتی کرتا تھا، ملزم شام 6سے رات 12 بجے تک بچوں کو اغوا کرتا تھا۔
ایس ایس پی کے مطابق ملزم بلوچ کالونی میں پنکچر کا اسٹال چلاتا تھا، تحقیقات میں مختلف مقدمات کا ڈی این اے ایک ہی نکلا ہے، ملزم نےانکشاف کیاکہ اسکے 2 بچے بھی ہیں۔





















