طالبان حکومت کی پشت پناہی سے افغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ بن گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد دہشت گرد تنظیموں کو حکومتی سہولیات سے پنپنے کا موقع ملا۔ عالمی سطح پر دن بدن بڑھتی دہشت گردی کے حوالے سے فنانشل ٹائمز نے چشم کشا رپورٹ شائع کر دی۔
رپورٹ کے مطابق القاعدہ اور داعش سمیت کئی عالمی دہشت گرد تنظیموں کی محفوظ پناہ گاہیں افغانستان میں موجود ہیں ۔ ان پناہ گاہوں کی وجہ سے خطے بالخصوص پاکستان میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کو طالبان عبوری حکومت کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔ گزشتہ سال اقوام متحدہ نے بھی طالبان اور القاعدہ کے درمیان مضبوط تعلقات سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی تھی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان تو کئی دہائیوں سے افغان دہشتگردی سے متاثر ہے ہی، مگر اب پورا خطہ بھی افغان سر زمین سے ہونے والی دہشتگردی کی لپیٹ میں آ چکا ہے۔