وفاقی حکومت کی جانب سے مہنگائی کے ستائے عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پٹرول 9 روپے 66 پیسے مہنگا کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 289 روپے 41 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 282 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے ہوگا جو اگلے 15 روز تک نافذ العمل رہے گا۔