پاکستان کرکٹ بورڈ نے مشاورت کے بعد قومی ٹیم کی کپتانی ایک مرتبہ پھر بابراعظم کے سپرد کر نے کا فیصلہ کر لیاہے جس کا اعلان جلد ہی متوقع ہے ۔
سماء نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ بابراعظم کو ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کی قیادت سونپنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیاہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیدان نے شاہین شاہ آفریدی کو فیصلے سے آگاہ بھی کر دیاہے ۔
یاد رہے کہ چیئرمین محسن نقوی نے نئی سلیکشن کمیٹی کو قومی ٹیم کے کپتان پر مشاورت کر کے تجاویز دینے کی ہدایت کی تھی جس پر سلیکشن کمیٹی نے بابراعظم اور محمد رضوان کے نام بھجوائے تھے ۔ محسن نقوی نے حتمی مشاورت کے بعد اب کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے یہ سہرا دوبارہ بابراعظم کے سر سجانے کا فیصلہ کیا ہے ۔