وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ رواں ماہ جعلی ادویات کے خلاف 2100 سے زائد کارروائیاں کیں جبکہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) کے تعاون کے باعث گھناؤنا دھندا کرنے والے درجنوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے ایف آئی اے افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ جعلی ادویات کیخلاف 2 ہزار 51 کارروائیاں کیں اور 24 سے زائد ایف آئی آر درج کی گئیں جبکہ 50 سے زائد ملزمان کوگرفتار کیا گیا۔
خواجہ عمران نزیر نے کہا کہ 28 مارچ کو لاہور میں 3 چھاپے مارے گئے ، نشتر ٹاؤن سے کینسر کی جعلی دوائی برآمد کی گئی جبکہ جسمانی طاقت کی 72 ہزار گولیوں کے ساتھ ملزم گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جعلی ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی وجہ سے جعلی ادویات پکڑنے میں کامیاب ہوئے، غیر قانونی طور پر پاکستان میں ادویات کی درآمد پر نظر رکھنا ہوگی۔