سنی اتحاد کونسل پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شریک تمام ارکان نے پارٹی کے نامزد سینٹ امیدواروں کو ووٹ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا،اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نےکی ،اجلاس میں ایک سو سےزائد ارکان پنجاب اسمبلی نےشرکت کی ہے۔
اجلاس میں شریک تمام ارکان نےپارٹی کے نامزد سینٹ امیدواروں کو ووٹ دینے کے عزم کااعادہ کیا،اس موقع پر ملک احمد خان بھچر نےگفتگو کرتے ہوئےکہا تمام ارکان اسمبلی بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں متحدہیں، ٹیکنوکریٹ خواتین اور اقلیتی نشستوں پر ڈٹ کرمقابلہ کیا جائے گا،پارٹی ڈسپلن تمام ارکان اسمبلی پرلاگو ہوتا ہے، سنی اتحاد کونسل کےدوارکان سینیٹ میں پہلےہی جنرل نشستوں پربلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔
ملک احمد خان بھچر نے بتایا غیرحاضر ارکان نےاپنی ذاتی مصروفیات سے قبل ازوقت آگاہ کیا تھا،دو ارکان اسمبلی عمرےکی ادائیگی کیلئے حجازمقدس میں ہیں۔