صہیونی فورسز کی جانب سے المغازی کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہید درجنوں زخمی ہوگئے۔
غزہ پراسرائیلی بمباری 175ویں روزمیں داخل ہوگئی،اسرائیلی فورسز کی رفح سٹی میں کارروائی سے12 شہری جاں بحق ہوگئے،قابضی فوج کامغربی کنارے میں چھاپوں کاسلسلہ بھی جاری ہے،قابض فورسز نے 18فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
اسرائیلی جارحیت کےجواب میں القسام اور القدس بریگیڈز کے جوابی وار جاری ہے، الشفا اسپتال کے اطراف میں اسرائیلی فوجیوں کومارٹرگولیوں اورراکٹوں سےنشانہ بنایا،حملوں میں کئی اسرائیلی ٹینک تباہ ہوئے۔
غزہ میں قحط کی صورت حال برقرار ہے،خوراک اور صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث بیماریاں پھیلنے کی شرح میں اضافہ ہونےلگا ہے۔
حزب اللّٰہ کےساتھ جھڑپوں میں شدت،اسرائیلی فوج کی اچانک بڑی فوجی مشق کا آغازہوگیا،اسرائیلی فوج کاکہنا ہےکہ مشقوں میں تمام ڈائریکٹوریٹس، آپریشن ڈویژنز،جنرل اسٹاف اور ونگز شریک ہوں گے۔
اسرائیلی فوج نےکہا ہےکہ سرپرائزمشقوں کامقصد شمال میں کسی بھی صورتحال سےنمٹنے کی تیاری کومضبوط کرنا تھا۔
دوسری جانب شام کےشہرحلب پراسرائیلی فضائی حملے میں 33 شہری اور فوجی اہکارجاں بحق ہوئے۔