ٹی ٹوئنٹی کے قومی کھلاڑیوں نے کاکول کیمپ میں پہلے روز دو مراحل میں ٹریننگ کی،ایبٹ آباد میں بارش کے باعث کھلاڑی انڈور فزیکل سرگرمیوں میں مصروف رہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کاکاکول میں فٹنس ٹیسٹ اعظم خان دوکلومیٹربھی نہ بھاگ سکے، عرفان اللہ نیازی فٹنس ٹیسٹ میں پہلےدن کے فاتح قرار پائے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کاکاکول میں فٹنس ٹیسٹ میں دوکلومیٹررننگ ٹیسٹ میں عرفان اللہ نیازی سب سےآگے رہے، عرفان نےدوکلومیٹرکا فاصلہ 6 منٹ اور47 سیکنڈز میں طےکیا،اعظم خان ڈیڑھ کلومیٹر کے بعد بھاگ نہ سکے اور راستے میں بیٹھ گئے۔
اعظم خان نےڈیڑھ کلومیٹرکا فاصلہ 20 منٹ میں طےکیا،باقی کھلاڑیوں میں محمد رضوان 8 منٹ 26 سیکنڈز،محمد حارث ،نسیم شاہ،حسیب اللّٰہ اور محمد وسیم جونئیر نے8 منٹ ستائیس سیکنڈز میں دوکلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔
مہران ممتاز8 منٹ 30 سیکنڈز،شاہین شاہ آفریدی 8 منٹ37 سیکنڈز ،آغا سلمان 9 منٹ 20 سیکنڈز ،محمد عامر9 منٹ 30 سیکنڈز ،شاداب خان 9 منٹ 56 سیکنڈز اور محمد نواز 9 منٹ 57 سیکنڈزمیں یہ فاصلہ طے کیا۔عماد وسیم ،فخر زمان اور حارث رؤف نے ری ہیب اور افتخار احمد نے تھکاوٹ کی وجہ سے ٹیسٹ نہیں دیا۔بابر اعظم آج کاکول اکیڈمی میں کیمپ کو جوائن کریں گے۔