فیصل آباد کے فیکٹری ایریا میں دھاتی ڈور سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کے کیس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈور کے رنگ اورسی سی ٹی وی اورموبائل ریکارڈ کی مدد سےملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔
سٹی پولیس آفیسرکیپٹن ر محمد علی ضیاء نے پولیس لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 22 تاریخ کو افسوسناک واقعہ میں آصف کی موٹرسائیکل پرڈور پھرنے سے موت ہوئی، پولیس نے پتنگ بازی روکنے کے لئے بہت کوشش کی ہے ، ہم نے ایس ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں کیس کی انکوائری کے لئے ٹیم بنائی، ہمارے پاس موقع سےملنےوالی ڈوراورچند ایک شواہد تھے، ہم نے ہوا کے رخ کےمطابق اور گلے کے نشان پر ڈور کے کٹ سےپتنگ کی سائیڈ کو ٹارگٹ کیابینک آف پنجاب کے اوپر ریڈ کیا جہاں ہمیں چند جلی ہوئی چیزیں ملیں، وہاں سے پتہ چلا کہ یہاں ڈور کو جلایا گیا ہے، پکڑا گیا ملزم خود بھی شرمندہ ہے، ملزم نے سی سی ٹی وی کی فوٹیج بھی ڈیلیٹ کروا دی ہے، گرفتار ملزم نے اقبال جرم کرلیا ہے، پولیس نے دو روز میں 40 ہزار پتنگیں پکڑی ہیں، جوملزم پکڑاگیاعابد نے جو ڈور استعمال کی اس کی سپلائی کی پورےگینگ کوہم نےٹریس کر لیا ہے، پتنگیں اڑانے والے کریمنل نہیں ہیں، شہری اسے روکنے میں اپنا کرداراداکریں ، جس ملزم کی ڈورسے آصف کی موت ہوئی وہ شرمندہ ہے، وزیراعلی پنجاب مریم نوازنےپتنگ بازی کےخلاف سخت قانون سازی کی یقین دہانی کروائی ہے۔