گورنرپنجاب کی جانب سے ایچی سن کالج کو احدچیمہ کے بیٹوں کی فیس معاف کرنےکا حکم دیدیا،پرنسپل کےانکارپرگورنر ہاوس نےفیس معاف کرنےکا نوٹیفیکیشن جاری کردیا،پرنسپل ایچی سن کالج نےاحتجاجاًپاکستان سے واپس جانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق احد چیمہ کےاہلخانہ نے اسلام آبادمنتقلی کےباعث چھٹیوں کے دوران فیس نہ لینےکی درخواست دی،پرنسپل ایچی سن کالج مائیکل تھامسن نے فیس معافی کی درخواست مستردکی،گورنرہاوس سیکریٹریٹ نےاختیارات استعمال کرتےہوئے فیس معاف کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔
پرنسپل ایچی سن کالج نے احتجاجی طورپرپاکستان سےواپس جانےکا اعلان کردیا، ،مستعفی پرنسپل ایچی سن کالج کوخط میں کہا، اسکولوں میں سیاست اور سفارشوں کی کوئی جگہ نہیں،چند افرادکو فائدہ پہنچانے کےلیےاختیارات کا ناجائز استعمال کیا جاتا ہے۔
مائیکل اے تھامسن نے خط میں کہاگورنر ہاوس کےفیصلوں نےانتظامی امور میں خرابی پیدا کی، پاکستان کےمعروف اسکول میں غیرضروری مداخلت کا سوچ نہیں سکتا تھا،یکم اپریل سےعہدہ چھوڑ دوں گا،انتظامی معاملات سے اب دور رہوں گا۔
گورنر ہاوس سیکریٹریٹ نےموقف اختیارکیا کہ ایچی سن کالج میں 3 ہزار طلبا تعلیم حاصل کررہے ہیں،چند طلبا کی فیس معاف کرنے سے اسکول کو مالی نقصان نہیں ہوگا،اگر والدین کی کسی اورشہرپوسٹنگ ہوجائے توفیس لےکر والدین پربوجھ نہیں بنناچاہیے ،بچوں کی والدہ نے ایچی سن انتظامیہ کو فیس معافی سے متعلق متعدد درخواستیں دیں۔