وزیراعظم شہبازشریف نے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے وفاقی وزیر سرمایہ کاری عبدالعلیم خان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔
وزیر سرمایہ کاری عبدالعلیم خان کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز اور ممبر ایف بی آر مکرم جاہ انصاری شامل ہیں۔ سابق سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ، ڈی جی ریفارمز اینڈ آٹومیشن ، سی ای او پاکستان سنگل ونڈو سلمان احمد، علی پرویز ملک اور رانا احسان افضل بھی ارکان ہیں۔ کمیٹی انویسٹمنٹ سنگل ونڈو کے قیام کیلئے تجاویز تیار کرے گی۔ کمیٹی کو پندرہ روز میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔