برطانیہ کی شہزادی اور ولی عہد شہزاد ہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ان کا علاج کیمو تھراپی سے کیا جا رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ونڈسر سے انتہائی جذباتی ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے اپنی بیماری کے بارے میں برطانیہ کے شہریوں کو آگاہ کیا جس کے بعد ہر طرف صحتیابی کیلئے دعائیں کی جارہی ہیں ۔
کیٹ مڈلٹن کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ میرا جنوری میں آپریشن ہوا تھا جو کہ کامیاب رہا، آپریشن کے بعد ٹیسٹ میں پتا چلا کہ کینسر موجود ہے ۔ان کا کہناتھا کہ میں ٹھیک ہوں اور ہر روز ان چیزوں پر توجہ مرکوز کر کے مضبوط ہو رہی ہوں جو مجھے ٹھیک کرنے میں مدد کریں گی۔ ولیم کا میرے ساتھ ہونا سکون اور یقین دہانی کا بھی ایک بڑا ذریعہ ہے۔آپ لوگوں کی محبت ،تعاون اور دعائیں میر لیے بہت ہی قیمتی ہیں ۔
A message from Catherine, The Princess of Wales pic.twitter.com/5LQT1qGarK
— The Prince and Princess of Wales (@KensingtonRoyal) March 22, 2024
کیٹ مڈلٹن کا کینسر جنوری میں لندن کلینک میں پیٹ کی پیچیدہ سرجری کے بعد سامنے آیا ، کنسنگٹن پیلس نے کہاہے کہ وہ شہزادی کے کینسر کی سٹیج اور اس کی نوعیت کےحوالے سے کسی قسم کی تفصیلات شیئر نہیں کر سکتے اور لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ قیاس آرائیاں نہ کریں ۔