یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں کل ہونے والی ایوارڈز کی تقریب کوآصف زرداری کی ہدایت پر مختصر کر دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں صرف90کے قریب شخصیات کو ایوارڈز دیئے جائیں گے ، گزشتہ ادوار میں 200سے زائد ایوارڈز بھی تقسیم کئے گئے ، صدرمملکت طبعیت ناسازہونےکےباعث زیادہ وقت تک قیام نہیں کر سکتے ، ایوارڈز ملنے والوں کی بڑی تعداد کو صوبوں میں منتقل کردیا گیا، متعدد شخصیات کوایوارڈزاب صوبائی دارالحکومت میں دیئےجائیں گے۔
ایوان صدرمیں کل متعدداہم شخصیات کوسول ایوارڈزسےنوازاجائےگا ، کورونا کےدوران شہید ہونے والے 299 افرادکوتمغہ امتیاز سے نوازا جائےگا، جبکہ قائم علی شاہ،راجہ ظفرالحق، افتخارعارف اورڈاکٹر شمشاد اختر سمیت7شخصیات کونشان امتیازدیاجائےگا ۔ مفتی عبدالشکور مرحوم، طارق فاطمی، طارق پاشا، ڈاکٹرامجد ثاقب ، ناصرمحمود کھوسہ اورفواد حسن فواد کو ہلال امتیازسے نوازاجائےگا ۔
ایوان صدرمیں میں ہونے والی تقریب میں عرفان صدیقی سمیت 4شخصیات کو تمغہ خدمت سے نوازا جائے گا ، مشتاق سکھیرا کو ہلال شجاعت سے نوازا دیا جائے گا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے 161شخصیات کو تمغہ امتیاز سے نوازاجائےگا ۔
ان کے علاوہ واسع چودھری، سجل علی،جگن کاظم، شہبازقمرفریدی ، صحافت کےشعبے میں فہد حسین، افتخاراحمد، وقارستی کو تمغہ امتیازسے نوازاجائےگا ، جرات و بہادری پر 25 شخصیات کو تمغہ شجاعت سے نوازاجائےگا، شازیہ منظور،عدنان صدیقی،عنایت حسین بھٹی مرحوم کوصدارتی ایوارڈ برائےحسن کارکردگی سےنوازاجائےگا۔