،امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں۔
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نےسعودی چینل العریبہ کوانٹرویو دیتےہوئےکہاامریکا غزہ رفح میں بڑے پیمانےپرآپریشن کی حمایت نہیں کرتا،غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں۔
انٹونی بلنکن نے مزیدکہا امریکا حماس سے نمٹنے کے متبادل آپشنز پرغورکر رہا ہے،غزہ میں امداد پہنچانے کیلئےعارضی بندرگاہ پرکام دو ہفتوں میں شروع ہو جائے گا،بحیرہ احمر میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ صرف امریکہ کا نہیں بین الاقوامی مسئلہ ہے۔